کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول ” ( تم سے یہ بھی بعید نہیں کہ ) تم رشتے ناتے توڑ ڈالو “ ( سورۃ محمد : 22 ) کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1778
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کو پیدا کرنے سے فارغ ہوا تو رحم ( رشتہ ناتا مجسم ہو کر ) کھڑا ہوا اور اپنے پروردگار کا دامن تھام لیا ۔ اللہ نے فرمایا : ” رک جا “ ۔ وہ عرض کرنے لگا کہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں ، ایسا نہ ہو کہ کوئی مجھ کو کاٹے ( ناتا توڑے ) ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ” کیا تو اس بات پر راضی نہیں کہ جو تجھے جوڑے ، میں اسے جوڑوں اور تجھے توڑے ، میں اس کو توڑوں ؟ اس نے کہا ” جی ہاں “ ( مجھ سے ایسا ہی کیجئیے ) اللہ نے فرمایا : ” ( تجھ سے ) ایسا ہی کیا ۔ “ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر تم چاہو تو اس کی تائید میں یہ آیت پڑھو : ” اور تم سے یہ بھی بعید نہیں کر اگر تم کو حکومت مل جائے تو تم زمین میں فساد برپا کر دو اور رشتے ناتے توڑ ڈالو ۔ “ اس میں اسی طرف اشارہ ہے ۔
حدیث نمبر: 1779
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ` پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر تم چاہو تو آیت ( مذکورہ بالا ) ” اور تم سے یہ بھی بعید نہیں .... آخر تک “ پڑھو ۔ “