کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” ّ ( دہریہ لوگوں کا عقیدہ ہے کہ ) ہمیں تو صرف زمانہ ہی مار ڈالتا ہے “ ( سورۃ الجاثیہ : 24 ) ۔
حدیث نمبر: 1776
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ابن آدم مجھے ایذا دیتا ہے ( اس طرح کہ ) وہ زمانہ کو برا کہتا ہے اور زمانہ ( کیا چیز ہے ؟ ) میں ہی تو ہوں ، کرنا تو میرے اختیار میں ہے ، میں ہی رات اور دن کو پلٹ پلٹ کر لاتا ہوں ۔ “