کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کا قول ” اور ان لوگوں کی طرح مت ہو جاؤ جنہوں نے موسیٰ کو ایذا دی لیکن اللہ نے ان کو بری فرما دیا “ ۔
حدیث نمبر: 1767
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” موسیٰ علیہ السلام بڑے شرم والے آدمی تھے ( حیاء دار تھے کسی کے سامنے نہاتے نہ تھے تو لوگوں نے نامردی کی تہمت لگائی ) اور اسی کا ذکر اس آیت میں ہے ” اے ایمان والو ! ان لوگوں جیسے نہ بن جاؤ جنہوں نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو تکلیف دی ، پس جو بات انھوں نے کہی تھی اللہ نے انھیں اس سے بری فرما دیا اور وہ اللہ کے نزدیک باعزت تھے ۔ “ ( الاحزاب : 69 )
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1767