کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول ” کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کے لیے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے “ کا بیان ( سورۃ السجدہ : 17 ) ۔
حدیث نمبر: 1760
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے ایسی نعمتیں تیار کر رکھی ہیں ، جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا ، نہ کسی کان نے سنا اور ان کی طرف کسی کا وہم و گمان بھی نہ گیا ہو گا اور ان کے سامنے وہ نعمتیں جن کی تمہیں اطلاع ہے ، بےحقیقت ہیں “ پھر یہ آیت پڑھی : ” کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کے لیے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے ۔ “