کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” جو لوگ ( روز قیامت ) اپنے منہ کے بل دوزخ کی طرف جمع کیے جائیں گے “ ۔
حدیث نمبر: 1758
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگا کہ یا نبی اللہ ! قیامت کے روز کافر سر کے بل دوزخ میں کیسے جمع کیے جائیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ ذات جس نے انسانوں کو دنیا میں پاؤں کے بل چلایا ، کیا وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ قیامت کے روز ان کو سر کے بل چلائے ؟ “ ( الفرقان : 34 )