کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کے قول ” یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کی نشانیوں اور اس کی ملاقات سے کفر کیا .... “ ( سورۃ الکہف : 105 ) کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1754
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قیامت کے دن ایک بڑا فربہ آدمی آئے گا لیکن وہ اللہ کے نزدیک مچھر کے پر برابر بھی نہ ہو گا ۔ “ پھر فرمایا : ” یہ آیت ( مذکورہ بالا ) پڑھو ” پس قیامت کے دن ہم ان کا کوئی وزن قائم نہ کریں گے ۔ “ ( اس کا یہی مطب ہے ، سورۃ الکہف آیت : 105 )
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1754