کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” امید ہے کہ تمہارا پروردگار تم کو ( روز قیامت ) مقام محمود ( قابل تعریف مقام ) پر کھڑا کرے گا “ کا بیان ( سورۃ الاسراء : 79 ) ۔
حدیث نمبر: 1752
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا` تمام آدمی قیامت کے دن گروہ گروہ ہو جائیں گے اور ہر گروہ کے لوگ اپنے اپنے نبی کے پاس جائیں گے اور کہیں گے اے فلاں نبی ! ہماری شفاعت کرو ، اے فلاں نبی ! ہماری شفاعت کرو اور آخر کار سفارش رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر آن ٹھہرے گی ( باقی سب پیغمبر جواب دے دیں گے ) یہی وہ دن ہے جس دن کہ اللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مقام محمود پر اٹھائے گا ۔