کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” تیر رب کی پکڑ کا یہی طریقہ ہے جب کہ وہ بستیوں کے رہنے والے ظالموں کو پکڑتا ہے “ ( سورۃ ھود : 102 ) ۔
حدیث نمبر: 1748
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ ظالموں کو مہلت دیتا ہے لیکن جب پکڑتا ہے تو پھر نہیں چھوڑتا ۔ “ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی : ” تیرے رب کی پکڑ کا یہی طریقہ ہے جب کہ وہ بستیوں کے رہنے والے ظالموں کو پکڑتا ہے ، بیشک اس کی پکڑ بڑی دردناک اور نہایت سخت ہے ۔ “ ( سورۃ ھود : 102 )