کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کے قول ” اور اس کا عرش پانی پر تھا .... “ ( سورۃ ھود : 7 ) کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1747
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو خرچ کر ، میں بھی تجھ پر خرچ کروں گا ( تجھ کو دوں گا ) ۔ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کا ہاتھ بھرا ہوا ہے ، رات اور دن کا خرچ کرنا اسے خالی نہیں کر سکتا ۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ جب سے اس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے ، کتنا خرچ کر دیا ہو گا ؟ لیکن اس کے ہاتھ میں جو ( خزانہ ) تھا وہ کچھ کم نہیں ہوا اور ( آسمان اور زمین کے بننے سے پہلے ) اللہ کا عرش پانی پر تھا اور اس کے ہاتھ میں ( عدل کا ) ترازو ہے جس کے لیے چاہتا ہے جھکا دیتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے اٹھا لیتا ہے ( رزق میں کمی زیادتی کرتا ہے ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1747