کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کے قول ” اور مت قریب جاؤ فحاشی کی چیزوں کے جو ظاہری ہیں ( جیسے فعل ناشائستہ کرنا ) اور جو باطنی ہیں “ ( جیسے کینہ ، بغض وغیرہ ) کا بیان ( سورۃ المائدہ : 151 ) ۔
حدیث نمبر: 1743
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہا کہ` اللہ سے بڑھ کر غیرت مند کوئی نہیں ، اسی لیے اس نے ظاہری اور باطنی سب فحش باتوں کو حرام کیا اور اللہ کے نزدیک تعریف سے زیادہ کوئی چیز مرغوب نہیں ، اسی لیے اس نے اپنی تعریف خود کی ( اور ہمیں اس کی تعلیم دی ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1743