کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کا قول ” یہی لوگ ایسے تھے کہ جن کو اللہ نے ہدایت کی تھی ، سو آپ بھی ان ہی کے طریقہ پر چلیے “ ۔
حدیث نمبر: 1742
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا` سورۃ ” ص “ میں سجدہ ہے ؟ تو انھوں نے کہا ہاں اور پھر یہ آیت پڑھی ” اور ہم نے ان کو اسحٰق دیا اور یعقوب .... ( الانعام : 84 ) سے اللہ تعالیٰ کے قول ” یہی لوگ ایسے تھے کہ جن کو اللہ نے ہدایت کی تھی ، آپ بھی ان ہی کے طریقہ پر چلیے ۔ “ ( الانعام : 90 ) پھر کہ تمہارے ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) ان میں سے ہیں جن کو انبیاء کی اقتداء کرنے کا حکم ہوا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1742