کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” آپ کہہ دیجئیے کہ اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے “ ۔
حدیث نمبر: 1741
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب یہ آیت نازل ہوئی ” آپ کہہ دیجئیے کہ اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے “ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! میں تیرے چہرے کی پناہ مانگتا ہوں ۔ “ پھر اللہ نے کہا ” یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے ۔ “ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! میں تیرے چہرے کی پناہ مانگتا ہوں ۔ “ پھر اللہ نے کہا ” یا کہ تم کو گروہ گروہ کر کے سب کو لڑا دے اور تمہارے ایک کو دوسرے کی لڑائی چکھا دے ۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ پہلے عذابوں سے تو ہلکا یا آسان ہے ۔ “ ( سورۃ المائدہ : 65 )