کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قیصر ( شاہ روم ) اور کسریٰ ( شاہ ایران ) کو خط لکھنا ۔
حدیث نمبر: 1700
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` اللہ نے ایام ( جنگ ) جمل میں مجھے اس بات سے فائدہ دیا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھی ، ورنہ قریب تھا کہ میں جمل والوں میں شریک ہو کر لڑتا ، ( انھوں نے ) کہا کہ وہ بات یہ تھی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر پہنچی کہ ایران والوں نے کسریٰ کی بیٹی ( بوران بنت مشیرویہ ) کو اپنا حکمران بنا لیا ہے تو فرمایا : ” جو قوم اپنے اوپر عورت کو حکمران بنائے گی وہ ہرگز فلاح حاصل نہ کر سکے گی ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1700