کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جنگ احزاب سے واپس آنا اور بنی قریظہ پر چڑھائی کرنا اور محاصرہ کرنا ۔
حدیث نمبر: 1629
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ` بنی قریظہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فیصلے پر راضی ہو کر قلعے سے نیچے اتر آئے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو سعد رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا ۔ وہ گدھے پر بیٹھے ہوئے تشریف لائے ، جب مسجد کے قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے کہا کہ اپنے سردار یا اپنے بزرگ کو لو ( یعنی اتارو ) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( سعد رضی اللہ عنہ سے ) کہا کہ یہ کافر تمہارے فیصلے پر اترے ہیں ( تم کیا فیصلہ کرتے ہو ؟ ) سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ جو کافر لڑائی کے قابل ہیں انھیں قتل کر دیا جائے اور ان کی اولاد اور عورتیں قید کی جائیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو نے وہی فیصلہ کیا جیسے اللہ کا حکم تھا یا جیسے بادشاہ ( یعنی اللہ ) کا حکم تھا ۔ “