حدیث نمبر: 1626
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم خندق کے دن ( غزوہ خندق ) زمین کھود رہے تھے کہ اتفاقاً ایک زمین سخت نکل آئی ۔ سب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا کر عرض کی یا رسول اللہ ! ایک بہت سخت زمین خندق میں درپیش آ گئی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں خود آ کر اسے دور کر دیتا ہوں ۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ سے پتھر بندھے ہوئے تھے ۔ تین روز تک ہم بھوکے پیاسے ہی رہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آ کر زمین پر کدال ماری ۔ کدال مارتے ہی وہ زمین نرم ہو گئی ۔
حدیث نمبر: 1627
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احزاب کے دن فرمایا : ” اب ہم کافروں پر چڑھائی کریں گے اور وہ ہم پر چڑھائی نہ کر سکیں گے ۔ “
حدیث نمبر: 1628
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ” اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، وہ اکیلا ہے ، جس نے اپنی فوج ( مسلمانوں ) کو غالب کیا اور اپنے بندے ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کی مدد فرمائی اور کفار کو اس اکیلے نے مغلوب کیا ، اللہ کے بعد کوئی چیز نہیں ( یعنی سب کو فنا ہے اور صرف اللہ ہی ” الاول والاخر “ ذات ہے ) ۔ “