کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ عزوجل کا یہ قول ” جن لوگوں نے اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم قبول کر لیا “ ۔
حدیث نمبر: 1625
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` جب غزوہ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو صدمہ پہنچنا تھا پہنچ چکا اور مشرک واپس چلے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دوبارہ آ جانے کے ڈر سے فرمایا : ” کون ہے جو ان کفار کے پیچھے جائے ؟ “ یہ سن کر ستر صحابہ کرام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان قبول کیا ۔ ( راوی حدیث عروہ ) کہتے ہیں کہ ان میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما شامل تھے ۔