کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: احد کے دن جو زخم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لگے ان کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1624
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چاروں دانتوں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا : ” اللہ کا غصہ اس قوم پر ہے جنہوں نے اپنے نبی کے ساتھ یہ معاملہ کیا ہو اور نیز اس قوم پر ہے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( بغیر حد اور قصاص کے ) اللہ کی راہ میں مارا ہو ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1624