کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اے پیغمبر ! آپ کے اختیار میں کچھ نہیں ، اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے یا عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں “ ۔ ( سورۃ آل عمران : 128 )
حدیث نمبر: 1621
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سرمبارک احد کے دن زخمی ہو گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بھلا وہ قوم کیسے فلاح پائے گی جس نے اپنے پیغمبر کو زخمی کیا “ تو یہ آیت اتری ” اے پیغمبر ! آپ کے اختیار میں کچھ نہیں ۔ “ ( سورۃ آل عمران : 128 )
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1621
حدیث نمبر: 1622
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں آخری رکعت میں رکوع کے بعد یوں دعا کرتے تھے ” اے اللہ ! فلاں اور فلاں اور فلاں پر لعنت فرما ۔ “ اس وقت اللہ نے یہ آیت اتاری : “ اے پیغمبر ! آپ کے اختیار میں کچھ نہیں ، اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے یا عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں ۔ “ ( سورۃ آل عمران : 128 )
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1622