کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ” جب تم میں سے دو گروہوں نے ہمت ہارنا چاہی اور اللہ ان کا مدد گار تھا “ ۔ ( سورۃ آل عمران : 122 )
حدیث نمبر: 1619
ابوعبداللہ آصف
´فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے کہا کہ میں نے غزوہ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو مرد دیکھے جو سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے خوب لڑ رہے تھے ۔ میں نے ان کو کبھی نہیں دیکھا نہ اس سے پہلے نہ اس کے بعد ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1619
حدیث نمبر: 1620
ابوعبداللہ آصف
´فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن اپنے ترکش سے تیر نکال کر میرے سامنے رکھے اور فرمایا : ” ( اے سعد رضی اللہ عنہ ) تیر چلا تجھ پر میرے ماں باپ قربان ہوں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1620