حدیث نمبر: 1601
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے بیان کیا جو کہ بدر میں موجود تھے کہ ان کی تعداد اتنی ہی تھی جتنی طالوت ( بادشاہ ) کے ساتھ والوں کی تھی ، جو ان کے ساتھ نہر پار کر گئے تھے اور وہ تین سو دس سے کچھ اوپر آدمی تھے ۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! سوائے مومن ( لوگوں ) کے کوئی ان کے ساتھ دریا پار نہ جا سکا ۔ ( دیکھئیے سورۃ البقرہ کی آیت : 249 )