کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: غزوہ عشیرہ کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1599
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ان سے پوچھا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے غزوے کیے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ انیس ( 19 ) ۔ پھر پوچھا گیا کہ آپ کتنے غزوات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے ؟ تو انھوں نے کہا کہ سترہ غزوات میں ۔ پھر پوچھا گیا کہ ان میں سے سب سے پہلے کون سا غزوہ ہوا ؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ ” غزوہ عشیر یا عسیرہ ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1599