کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: بیت المقدس تک جانے کا قصہ ۔
حدیث نمبر: 1588
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” جب قریش نے مجھے ( معراج کے بارے میں ) جھٹلایا تو میں حطیم ( کعبہ ) میں کھڑا ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے بیت المقدس کو میرے سامنے کر دیا ( حجاب اٹھا دیا ) پس میں نے اسے دیکھ کر قریش سے اس کی علامات بیان کرنا شروع کر دیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1588