کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ابوطالب کے قصہ کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1586
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ اپنے چچا کے کیا کام آئے ؟ وہ آپ کو بچاتے تھے اور آپ کی خاطر غصے ہوا کرتے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ ٹخنوں تک آگ میں ہیں اور اگر میں ان کی سفارش نہ کرتا تو وہ دوزخ کی سب سے نچلی تہہ میں ہوتے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1586
حدیث نمبر: 1587
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ( ابوطالب ) کا ذکر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قیامت کے دن میری شفاعت سے شاید انھیں اتنا فائدہ ہو کہ وہ کم گہری آگ میں ڈالے جائیں ، جو ٹخنوں تک پہنچے جس سے ان کا دماغ جوش مارتا رہے گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1587