حدیث نمبر: 1585
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ ام خالد بنت خالد رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جب میں حبشہ سے ( لوٹ کر مدینہ ) آئی تو اس وقت میں ایک ( کمسن ) لڑکی تھی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دھاری دار چادر مجھے عنایت فرمائی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے نقشوں ( بیل بوٹوں ) پر ہاتھ پھیرنے لگے اور سنہ سنہ ( سنہ حبشی زبان کا لفظ ) فرمانے لگے یعنی اچھا اچھا ۔