کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے مشرکین مکہ کے ہاتھوں جو تکالیف اٹھائیں ، ان کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1581
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ان سے پوچھا گیا کہ مشرکوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت ایذا کون سی دی تھی ؟ تو انھوں نے کہا کہ اس دوران کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حطیم کعبہ میں نماز پڑھ رہے تھے ، عقبہ بن ابی معیط آیا اور اس نے اپنا کپڑا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن میں ڈالا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گلا زور سے گھونٹا ، اتنے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آ گئے اور انھوں نے اس کا کندھا پکڑ کر اس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے الگ گیا اور کہا ” کیا تم ایک شخص کو محض اس بات پر قتل کرتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے .... پوری آیت ۔ “ ( المومن : 28 )
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1581