کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: دور جاہلیت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1578
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سن رکھو ! جو کوئی قسم کھانا چاہے تو وہ اللہ کے سوا اور کسی کی قسم نہ کھائے ، قریش کے لوگ اپنے باپ دادا کی قسم کھایا کرتے تھے ۔ “ ( اس وجہ سے ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اپنے باپ دادا کی قسم نہ کھاؤ ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1578
حدیث نمبر: 1579
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” شاعروں کی باتوں میں سب سے زیادہ سچا لبید ( ابن ربیعہ بن عامر ) کا یہ کلمہ ہے کہ ” اللہ کے سوا جو کچھ بھی ہے وہ فنا ہو جائے گا ۔ “ اور ( جاہلیت کا ایک شاعر ) امیہ بن ابی صلت مسلمان ہونے کے قریب تھا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1579