حدیث نمبر: 1569
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں چار آدمی قرآن کے حافظ تھے ، یہ سب انصاری ہی تھے ۔ ابی بن کعب ، معاذ بن جبل ، ابوزید ، اور زید بن ثابت سیدنا انس سے کہا گیا کہ ابوزید کون تھے ؟ انھوں نے کہا کہ میرے چچاؤں میں سے ایک چچا تھے ۔