کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1568
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : ” اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں سورۃ ( البینّتہ ) ” اہل کتاب کے کافر اور مشرک لوگ ، جب تک ان کے پاس ظاہر دلیل نہ آ جائے باز رہنے والے نہیں تھے .... “ پڑھ کر سناؤں ۔ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ کیا اللہ نے میرا نام لے کر فرمایا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں تو سیدنا ابی ّ رضی اللہ عنہ رو پڑے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1568