کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انصار سے فرمانا : ” تم صبر کیے رہنا یہاں تک کہ حوض کوثر پر مجھ سے ملو “ ۔
حدیث نمبر: 1562
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انصار میں سے ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ مجھے حکومت نہیں دیتے جیسے فلاں شخص کو آپ نے حکومت دی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میرے بعد اپنے ساتھ حق تلفی دیکھو گے تو صبر کیے رہنا یہاں تک کہ تم ( روز قیامت ) مجھ سے حوض کوثر پر ملو ۔ “
حدیث نمبر: 1563
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری روایت میں یوں ہے :` ” اور تمہارے ملنے کا مقام حوض کوثر ہو گا ۔ “