کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: انصار کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1555
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` بعاث کا دن وہ دن تھا جو اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کے پیشتر لایا ( اس میں بڑی مصلحت تھی ) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو انصار کا یہ حال تھا کہ ان میں پھوٹ پڑی ہوئی تھی ، ان کے سردار کچھ مقتول اور کچھ زخمی تھے ، اللہ نے اس دن کو آگے کیا اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لاتے ہی مسلمان ہو جائیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1555