حدیث نمبر: 1535
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو لڑائیاں لڑیں ان میں سے بعض لڑائیوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سوائے سیدنا طلحہ اور سعد بن ابی وقاص کے کوئی نہ رہا ( رضی اللہ عنہم ) ۔
حدیث نمبر: 1536
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے جس ہاتھ سے بچایا تھا وہ ( ایک تیر لگنے سے ) بالکل شل ہو گیا تھا ۔