کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: مشرکوں کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ( نبوت کی ) نشانی ( معجزہ ، آیت ) چاہنا پس نبی نے انھیں شق القمر ( چاند کا پھٹ جانا ) دکھلایا ۔
حدیث نمبر: 1518
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` چاند رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( لوگو ! ) گواہ رہنا ۔ “
حدیث نمبر: 1519
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عروہ البارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں ایک دینار دیا کہ ایک بکری خرید لاؤ ۔ وہ گئے اور ایک دینار میں دو بکریاں خریدیں پھر ان میں سے ایک ( بکری ) ایک دینار میں بیچ ڈالی اور ایک بکری اور ایک دینار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تجارت میں برکت کی دعا کی ( پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے عروہ کا یہ حال ہو گیا ) کہ اگر وہ مٹی خریدتے تو اس میں بھی فائدہ ہوتا ۔ “