کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ( ( باب ) )
حدیث نمبر: 1478
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` اور اس وقت ان کی عمر چورانوے ( 94 ) برس تھی مگر اچھے خاصے مضبوط تھے کہ میں جانتا ہوں کہ میرے جو حواس ، کان ، آنکھ سب اب تک کام دیتے ہیں یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت ہے ۔ میری خالہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئیں اور کہا کہ یا رسول اللہ یہ میرا بھانجا بیمار ہے ، آپ اس کے لیے دعا فرمائیے پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے دعا فرمائی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1478