حدیث نمبر: 1468
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عمرو بن لحّی بن قمعہ بن خندف خزاعہ ( قبیلہ خزاعہ ) والوں کا باپ تھا ۔ “
حدیث نمبر: 1469
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے عمرو بن عامر بن لحی خزاعی کو دیکھا کہ وہ اپنی انتڑیاں دوزخ میں کھینچ رہا تھا ، اسی نے سب سے پہلے سائبہ کی رسم نکالی ۔ “