کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کا قول ” اے اہل کتاب ! اپنے دین کے بارے میں حد سے نہ گزر جاؤ .... کار ساز ہے “ ( سورۃ النساء : 171 ) ۔
حدیث نمبر: 1431
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو اس بات کی گواہی دے کہ ” اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں اور عیسیٰ ( علیہ السلام ) اس کے بندے اور رسول ہیں اور وہ ( عیسیٰ علیہ السلام ) اس کا وہ کلمہ ہیں جو اس نے مریم علیہ السلام کی طرف ڈالا تھا اور اس کی طرف سے ایک روح ہیں اور جنت برحق ہے ۔ اور وہ دوزخ برحق ہے “ تو اللہ تعالیٰ ( ایک نہ ایک دن ) اسے جنت میں لے جائے گا گو وہ کیسے ہی اعمال کرتا ہو ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1431