کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کا قول ” اور بلاشبہ یونس ( علیہ السلام ) نبیوں میں سے تھے .... اور وہ خود اپنے آپ کو ملامت کرنے لگ گئے “ ( سورۃ الصافات : 139 ... 142 ) ۔
حدیث نمبر: 1426
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کسی آدمی کو یوں نہ کہنا چاہیے کہ میں یونس بن متی سے بہتر ہوں ۔ “ اور ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ) یونس علیہ السلام کو ان کے والد کی طرف نسبت دی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1426