کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کا فرمان ” اور اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کے لیے فرعون کی بیوی .... اور وہ عبادت گزاروں میں سے تھی “ ( سورۃ التحریم : 11 , 12 ) ۔
حدیث نمبر: 1425
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مردوں میں تو بہت سے کامل ( انسان ) گزرے ہیں مگر عورتوں میں دو ہی کمال کو پہنچیں ، ایک تو فرعون کی بیوی آسیہ ہیں اور دوسری عمران کی بیٹی مریم علیہ السلام اور عائشہ ( رضی اللہ عنہا ) کو تمام عورتوں پر ایسی فضیلت حاصل ہے ۔ جیسی ثرید کو تمام کھانوں پر فضیلت حاصل ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1425