کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ( ( باب ) )
حدیث نمبر: 1424
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیلو کے پھل توڑ رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کالے کالے دیکھ کر توڑو ، وہ ( پختہ اور ) مزیدار ہوتا ہے ۔ صحابہ نے عرض کی کہ کیا آپ نے ( جنگل میں ) بکریاں چرائی ہیں ؟ ( جو آپ کو پیلو کے پھلوں کی شناخت ہے ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بھلا کوئی ایسا پیغمبر بھی گزرا ہے جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں ؟ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1424