کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ” کیا یعقوب ( علیہ السلام ) کی وفات کے وقت تم موجود تھے جب انھوں نے اپنے بیٹوں سے کہا “ ( سورۃ البقرہ ) ۔
حدیث نمبر: 1422
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بڑے عزت دار ، عزت دار کے بیٹے ، عزت دار کے پوتے ، عزت دار کے پڑپوتے یوسف بن یعقوب بن اسحٰق بن ابراہیم علیہ السلام ہیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1422