کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول ” اور ( ہم نے ) ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا “ ( سورۃ ھود ) کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1421
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ تبوک میں ( مقام ) حجر ( جہاں قوم ثمود پر اللہ کا عذاب آیا تھا ) میں اترے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ یہاں کنویں سے پانی نہ پیو اور نہ مشکوں میں بھرو ۔ “ تو انھوں نے کہا کہ ہم نے تو اس پانی سے آٹا گوندھ ڈالا ، مشکیں بھی بھر لیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ آٹا پھینک دو اور پانی بھی بہا دو ۔ “