کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کا فرمان اس کتاب میں اسماعیل ( علیہ السلام ) کا واقعہ بھی بیان کیجئیے وہ وعدے کے بڑے سچے تھے “ ( سورۃ مریم ) ۔
حدیث نمبر: 1420
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ اسلم کے کچھ لوگوں پر گزرے جو تیراندازی کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اسماعیل کے بیٹو ! تیر چلاؤ کیونکہ تمہارے دادا تیرانداز تھے اور میں اس جماعت ( ابن اورع ) کے ساتھ ہوتا ہوں ۔ “ یہ سن کر دوسری جماعت والوں نے ہاتھ روک لیے ( تیر چلانا بند کر دیا ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم تیر کیوں نہیں چلا رہے ؟ “ انھوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! ہم کیسے مقابلہ کریں ، آپ تو ان کے ساتھ ہو گئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تیر چلاؤ میں تم دونوں کے ساتھ ہوں ۔ “