کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جب کسی کے پانی ( یا کھانے ) میں مکھی گر جائے تو اس کو ڈبو دے ۔ کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری ہے اور دوسرے میں شفاء ۔
حدیث نمبر: 1397
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کسی کے پینے کی چیز میں مکھی گر جائے تو اس کو ڈبو دے پھر نکال ڈالے اس لیے کہ اس کے ایک پر میں بیماری ہے اور دوسرے میں شفاء ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1397
حدیث نمبر: 1398
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک بدکار عورت کو اللہ تعالیٰ نے صرف اس وجہ سے معاف کر دیا کہ اس نے کنویں کے دھانے پر ایک کتے کو ہانپتے ہوئے دیکھا ، وہ پیاس کی وجہ سے مرنے کے قریب تھا پس اس ( عورت ) نے اپنا موزہ اتارا پھر اسے اپنی چادر میں باندھ کر اس ( کتے ) کے لیے ( کنویں سے ) پانی نکالا ( اور اسے پلایا ) پس اللہ تعالیٰ نے اس کو اس نیکی کے بدلے میں جہنم سے بچا لیا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1398