کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول ” اور وہی ہے جس نے اپنی رحمت ( بارش ) سے پہلے خوشخبری دینے والی ہوائیں چلائیں “ ( سورۃ الاعراف : 57 ) کی تفسیر میں کیا وارد ہوا ہے ؟
حدیث نمبر: 1355
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی ابر ( بادل ) کا ٹکڑا آسمان پر دیکھتے تو کبھی آگے بڑھتے کبھی پیچھے ہٹتے ، کبھی اندر آتے کبھی باہر جاتے اور چہرہ مبارک کا رنگ بدل جاتا ۔ پھر جب پانی برسنے لگتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حالت دور ہو جاتی ۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اس کا سبب پوچھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے کیا معلوم ، شاید یہ وہ بادل نہ ہو کہ جسے دیکھ کر قوم عاد نے کہا تھا ” پس جب انھوں نے اپنی وادیوں کی طرف بادل کو آتے دیکھا تو کہنے لگے کہ یہ ہم پر برسنے والا ہے .... الآیۃ ( سورۃ الاحقاف : 24 )