کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: سات زمینوں کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے ؟
حدیث نمبر: 1352
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” زمانہ گھوم پھر کر اسی حالت پر آ گیا جیسے اس دن تھا کہ جس دن اللہ نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا تھا ۔ سال بارہ مہینے کا ہوتا ہے ، اس میں سے چار مہینے حرام ہیں تین تو پے درپے ہیں ، ذیقعدہ ، ذوالحجہ ، محرم اور ( چوتھا ) رجب مضر ، ( قبیلہ مضر کے کافر اس کی بہت تعظیم کرتے تھے ) جو جمادی الثانی اور شعبان کے درمیان ہوتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1352