کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اس شخص کا گناہ جس نے عہد کیا پھر عہد شکنی کی ۔
حدیث نمبر: 1346
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے ( ایک مرتبہ لوگوں سے ) کہا کہ تمہارا کیا حال ہو گا جب جزیہ کی آمدنی میں سے ایک اشرفی یا ایک روپیہ بھی تم کو نہ ملے گا ؟ کسی نے پوچھا کہ اے ابوہریرہ ! تم کیا سمجھتے ہو ، ایسا کیونکر ہو گا ؟ انھوں نے کہا ہاں ! قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں ابوہریرہ کی جان ہے کہ صادق و مصدوق صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمانے سے ( میں جانتا ہوں ) لوگوں نے پوچھا کہ یہ کس سبب سے ہو گا ؟ انھوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ کی بےحرمتی کی جائے گی ( مسلمان دغابازی کریں گے ) پس اللہ تعالیٰ ذمیوں کے دل مضبوط کر دے گا اور وہ جزیہ نہ دیں گے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1346