حدیث نمبر: 1344
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ( ایک مرتبہ ) جادو کیا گیا ، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( اس جادو کے اثر سے ) یہ خیال ہوتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کام کیا ہے ، حالانکہ وہ کام آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ کیا ہوتا ۔