کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: وقف کے منتظم کا خرچہ ( کس مد سے دیا جائے ؟ ) ۔
حدیث نمبر: 1201
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میرے وارث نہ دینار تقسیم کریں نہ درہم ، جو کچھ میں اپنی بیبیوں کے خرچ اور اپنی جائداد کے اہتمام کرنے والے کی مزدوری سے فاضل چھوڑوں تو وہ صدقہ ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1201