کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ عزوجل کا ( سورۃ نساء میں ) فرمانا ” جو لوگ ظلم کر کے یتیموں کا مال کھاتے ہیں ، وہ اپنے پیٹوں میں آگ بھرتے ہیں اور عنقریب وہ دوزخ میں جائیں گے “ ۔
حدیث نمبر: 1200
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سات تباہ کرنے والے گناہوں سے بچے رہو ۔ “ لوگوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! وہ کون سے گناہ ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( 1 ) اللہ کے ساتھ شرک کرنا ( 2 ) اور جادو کرنا ( 3 ) اور اس جان کا ناحق مارنا جس کو اللہ نے حرام کیا ہے ( 4 ) سود کھانا ( 5 ) یتیم کا مال کھانا ( 6 ) جنگ سے بھاگنا ( 7 ) پاکدامنہ ، بےخبر مومن عورتوں پر زنا کی تہمت لگانا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1200