کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: وصیتوں کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1194
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کسی مسلمان کو ، جس کے پاس وصیت کے لائق کچھ مال ہو ، یہ جائز نہیں کہ دو شب بھی بغیر اس کے رہے کہ وصیت اس کے پاس لکھی ہوئی نہ ہو ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1194
حدیث نمبر: 1195
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے برادر نسبتی ام المؤمنین جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے بھائی ) کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت نہ کوئی درہم و دینار چھوڑا اور نہ کوئی غلام ، نہ کوئی لونڈی نہ اور کوئی چیز سوا اپنے سپید خچر اور ہتھیار کے اور ایک زمین کے جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کر دیا تھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1195
حدیث نمبر: 1196
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے` سوال کیا گیا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ وصیت کی تھی ؟ انھوں نے کہا نہیں ۔ پوچھا گیا کہ پھر کیونکر وصیت فرض کی گئی یا انھیں کیونکر وصیت کا حکم دیا گیا ؟ تو انھوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتاب اللہ ( پر عمل کرنے ) کی وصیت کی تھی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1196