حدیث نمبر: 1188
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ( ایک مرتبہ ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ جھگڑنے والوں کی بلند آوازیں ( مسجد کے ) دروازے سے سنیں اور یکایک ( آپ کو یہ معلوم ہوا کہ ) ان میں سے ایک دوسرے سے ( قرض میں ) کمی کرنے کی گزارش کر رہا ہے اور نرمی طلب کرتا ہے اور وہ یہ کہتا ہے کہ اللہ کی قسم ! میں ایسا نہ کروں گا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا : ” اس امر پر اللہ کی قسم کھانے والا کہ وہ اچھی بات پر عمل نہ کرے گا کہاں ہے ؟ “ تو اس شخص نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! میں یہ ہوں ( اچھا اب میں راضی ہوں کہ ) جو کچھ میرا حریف چاہے گا وہ اسے دے دوں گا ۔